ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تندولکر نے رنجی میچ دو پچوں پر کرانے کا مشورہ دیا

تندولکر نے رنجی میچ دو پچوں پر کرانے کا مشورہ دیا

Sat, 03 Dec 2016 20:21:31  SO Admin   S.O. News Service

(نئی دہلی:3دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کا گھریلو کرکٹ جب تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا ہے تب عظیم بلے باز سچن تندولکر نے آج مشورہ دیا کہ رنجی ٹرافی کا ہر میچ دو مختلف پچوں پر کھیلا جانا چاہئے جس سے کہ غیر ملکی دوروں کے لئے بہتر ٹیسٹ ٹیم تیار کی جا سکے۔دوطرفہ سیریز کو زیادہ دلچسپ بنانے کے لئے بھی تندولکر نے مشورہ دیا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ملکی اور غیر ملکی سر زمین کی بنیاد پر مسلسل دوطرفہ سیریزکھلانا چاہئے جس سے کہ مختلف حالات میں دونوں ٹیموں کی مضبوطی کا اندازہ ہو۔ایک ہی رنجی میچ میں دو پچوں کی تندولکر کی تجویز لوگوں کو اگرچہ زیادہ دلچسپ لگی۔تندولکر نے”ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ“کے دوران کہا کہ میں نے رنجی ٹرافی میں غیر جانبدار مقامات(اس سیشن میں جس پر تجربہ ہو رہا ہے)کے بارے میں کافی غوروفکر کیا،میرے پاس ایک تجویز ہے، جب ہم آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ جیسے مقامات پر جاتے ہیں تو کوکابورا گیندوں سے کھیلتے ہیں جو شروع میں سوئنگ کرتی ہیں۔اس نوجوان رنجی بلے باز کے بارے میں سوچئے جو ہندوستان میں ایس جی ٹیسٹ گیند سے کھیلتا ہے اور اس کے بعد بیرون ملک اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں پہلی اننگز کوکابورا گیند سے گھسیالی پچوں پر کراتے ہیں جس سے سلامی بلے بازوں کو چیلنج ملے گا،یہاں تک کہ گیند بازوں کو مدد ملے گی،ہمارے اسپنر بھی گھسیالی پچوں پر کوکابورا گیند سے بولنگ سیکھیں گے۔
 


Share: